سوال:
مفتی صاحب! میزان بینک کے سینیئر سٹیزن (senior citizen) اکاؤنٹ سے منافع حاصل کرنا کیسا ہے؟ کیا یہ اسلامی اصولوں کے مطابق جائز ہے؟
جواب: واضح رہے کہ غیر سودی بینکاری کے لئے مستند علماء کرام نے شریعت کے اصولوں کے مطابق ایک نظام تجویز کیا ہے، لہذا جو غیر سودی بینک مستند علماء کرام کی نگرانی میں شرعی اصولوں کے مطابق معاملات سر انجام دے رہے ہیں، ان کے ساتھ معامالات کرنے کی گنجائش ہے، ہماری معلومات کے مطابق میزان بینک مستند علماء کرام کی زیرنگرانی شرعی اصولوں کے مطابق کام کر رہا ہے، اس لئے ان کے مذکورہ اکاؤنٹ میں پیسے رکھ کر منافع (Profit) حاصل کیا جاسکتا ہے۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی