عنوان: سونے کی گذشتہ زکوة ادا کرتے وقت کونسی قیمت کا اعتبار ہوگا؟(2385-No)

سوال: کسی شخص کے ذمہ گذشتہ سالوں کی سونے کی زکوۃ ادا کرنا ذمہ میں باقی ہو تو جب بھی زکوۃ دی جائے گی تو کیا اس میں موجودہ قیمت کا اعتبار ہوگا یا گذشتہ سال کی قیمت کا ہی اعتبار ہوگا؟

جواب: واضح رہے کہ سونے کی زکوة، خواه گزشتہ سالوں کی ہو یا موجودہ سال کی، جس دن زکوة ادا کی جائے گی، اسی دن سونے کی قیمت فروخت معلوم کرکے اس کے حساب سے زکوة ادا کی جائے گی، کیونکہ سونے اور چاندی میں اصل یہ ہے کہ جب ان کا نصاب مکمل ہوجاے تو اس نصاب میں سے سونا چاندی کا چالیسواں حصہ دیا جائے، چالیسویں حصے کی قیمت اس کے متبادل کے طور پر دی جاتی ہے، لہذا زکوة کی ادائیگی کے وقت سونے اور چاندی کے نصاب کی موجودہ قیمت فروخت کا اعتبار کیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

بدائع الصنائع: (فصل صفة الواجب في أموال التجارة، 22/2)
" لأن الواجب الأصلي عندهما هو ربع عشر العين، وإنما له ولاية النقل إلى القيمة يوم الأداء؛ فيعتبر قيمتها يوم الأداء، والصحيح أن هذا مذهب جميع أصحابنا".

الدر المختار مع رد المحتار: (297/2، ط: دار الفکر)
"(والمعتبر وزنهما أداءً ووجوباً) لا قيمتهما.
(قوله: والمعتبر وزنهما أداءً) أي من حيث الأداء، يعني يعتبر أن يكون المؤدى قدر الواجب وزناً عند الإمام والثاني ...... وأجمعوا أنه لو أدى من خلاف جنسه اعتبرت القيمة".

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 4110 Nov 01, 2019
zakat / zakaat ada karte / kartey wqat konsi qeemat ka aitbar kia jay ga?, What value will be considered when / at the time of paying Zakat?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Zakat-o-Sadqat

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.