عنوان: نماز جنازہ کیلئے جماعت شرط نہیں(102400-No)

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر نماز جنازہ صرف ایک شخص پڑھے لے تو کیا نماز جنازہ ادا ہوجائے؟

جواب: واضح رہے کہ نماز جنازہ کے لیے جماعت شرط نہیں ہے، صرف ایک شخص کے ادا کرنے سے بھی نماز جنازہ ہو جائے گی، البتہ ولی کی اجازت کے بغیر کسی شخص نے نماز جنازہ پڑھی ہو تو ولی کو دوبارہ نماز جنازہ ادا کرنے کی گنجائش ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کذا فی الشامیة:
(و بعکسہ لا)ای لا تعاد لصحة صلاة الامام وان لم تصح صلاة من خلفہ۔ ۔۔۔۔۔۔۔ بھذا تبین انہ لا تجب صلاة الجماعۃ فیھا۔ (ج: ٢ ص: ٢٠٨)


و فی الھندیة:
والصلاة علی الجنازة تتادی باداء الامام وحدہ لان الجماعة لیست بشرط الصلاة علی الجنازة۔ (ج: ١ ص: ١٦٢)


واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

(مزید سوالات و جوابات کیلئے ملاحظہ فرمائیں)
http://AlikhlasOnline.com

میت و جنازہ میں مزید فتاوی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Funeral & Jinaza

14 Aug 2020
جمعہ 14 اگست - 23 ذو الحجة 1441

Copyright © AlIkhalsonline 2020. All right reserved.

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com