resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: ڈیجیٹل تصویر سازی کے ذریعے حاصل ہونے والی آمدنی کا حکم(2418-No)

سوال: مفتی صاحب ! ڈیجیٹل تصویر سے حاصل ہونے والی آمدنی کا کیا حکم ہے؟

جواب:
شریعتِ مطہرہ میں جان دار کی تصویر کھینچنے اور تصویر بنانے کی ممانعت اور وعیدیں وارد ہوئی ہیں،
جان دار کی تصویر کے متعلق رسول اللہ ﷺ کے چند ارشادات مندرجہ ذیل ہیں۔
1)قیامت کے روز سب سے سخت عذاب تصویر بنانے والوں کو ہوگا۔‘‘ (صحیح بخاری )
2)جس گھر میں کسی جان دار کی تصویر ہو، اس میں رحمت کے فرشتے داخل نہیں ہوتے۔(صحیح بخاری)
چنانچہ اس ممانعت کی وجہ سے بلاضرورت تصویر بنانا اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی دونوں حرام ہیں -
البتہ بعض علماء کا خیال ہے کہ اسکرین پر نظر آنے والی شکلوں کا جب تک پرنٹ نہ لیا جائے یا پائیدار طریقے سے کسی چیز پر نقش نہ کر لیا جائے، اس وقت تک وہ تصویر کے حکم میں نہیں ہے، لہذا اگر آپ کا صرف ڈیجیٹل تصاویر ہی کا کام ہے، تو اس کو حرام نہیں کہا جا سکتا ہے، البتہ پیشہ کے اعتبار سے یہ کام کرنا بہتر نہیں ہے۔
واضح رہے کہ ڈیجیٹل کیمرہ کی جس تصویر کی گنجائش دی گئی ہے اس سے مراد اس چیز کی تصویر ہے، جس کو خارج میں بغیر تصویر کے دیکھنا بھی جائز ہے اور جس چیز کو خارج میں بغیر تصویر کے دیکھنا جائز نہیں، اس کی ڈیجیٹل تصویر بنانا بھی جائز نہیں، لہذا اگر آپ کا کام خواتین کی ڈیجیٹل تصاویر یا فحش تصاویر کے متعلق ہو، تو پھر یہ کام اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی دونوں حرام ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

صحیح البخاری: (كتاب بدء الخلق، رقم الحدیث: 3226)
عن أبي طلحة أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «لا تدخل الملائكة بيتاً فيه صورة»".

و فیہ ایضا: (كتاب اللباس، باب عذاب المصورين، رقم الحدیث: 5950)
عن عبد الله، قال: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول: «إن أشد الناس عذاباً عند الله يوم القيامة المصورون»".

رد المحتار: (كتاب الصلاة، مطلب مكروهات الصلاة)
"قال في البحر: وفي الخلاصة: وتكره التصاوير على الثوب صلى فيه أو لا، انتهى. وهذه الكراهة تحريمية. وظاهر كلام النووي في شرح مسلم: الإجماع على تحريم تصوير الحيوان، وقال: وسواء صنعه لما يمتهن أو لغيره، فصنعته حرام بكل حال؛ لأن فيه مضاهاةً لخلق الله تعالى، وسواء كان في ثوب أو بساط أو درهم وإناء وحائط وغيرها اه".

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

digital tasveer saazi ke / key zarye haasil hone / honey wali aamadni ka hokom / hokum, Ruling on / Order the revenue generated through digital photography

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Employee & Employment