سوال:
السلام علیکم، جناب لفظ تہجد کے لغوی معنی کیا ہیں؟ نیز یہ بھی بتا دیں کہ اگر ایک شخص کسی وجہ سے تہجد کے وقت اٹھ کے نفل نماز نہ پڑھ سکے اور صرف کچھ ذکر اذکار کرکے اور اللّٰہ سے اپنی حاجات کے لیے دعا کرے، تو کیا وہ بھی تہجد کی بابرکت ساعتوں سے فیض یاب ہو سکتا ہے؟
جواب: تہجد کا لغوی معنی بیداری ہے، بعض کہتے ہیں: بیداری اور خواب دونوں کے ہیں، اور تہجد کے شرعی معنی رات کی نماز کے ہیں، یعنی شریعت میں تھجد خاص طور پر رات کی نماز کو کہا جاتا ہے، لہذا اگر کوئی شخص تہجد کے وقت اٹھ کر نوافل ادا نہ کرسکے، بلکہ کچھ ذکراذکار، دعائیں وغیرہ کرلے، تو اسے تہجد پڑھنے کا ثواب تو نہ ملے گا، البتہ اس وقت کی بابرکت ساعتوں سے وہ محروم نہیں رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
فتح الباری: (592/3)
تفسیر التھجد بالشھر معروف فی اللغۃ وھو من الاضداد یقال تہجد اذا سھر وتہجد اذا نام حکاہ الجوہری وغیرہ ومنھم من فرق بینھما فقال ہجرت نمت وتہجدت سشھرت حکاہ ابو عبیدۃ و صاحب العین فعلی ھذا اصل التہجد النوم ومعنی تہجدت طرحت التی النوم وقال الطبری التہجد السھر بعد نومۃ ثم ساقہ عن جماعۃ من السلف وقال ابن الفارس المتہجد المصلی وقال کراع التہجد صلوۃ اللیل خاصۃ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی