سوال:
السلام علیکم، میں احمد رضا الدین ہوں اور میری والدہ کا انتقال 29 اکتوبر سن 2018 کو ہو چکا ہے، جب کہ میرے والد الحمد للہ حیات ہیں اور میں اپنے بیوی اور 3 بچوں کے ساتھ الگ رہتا ہوں۔
میں نے کچھ دن پہلے خواب میں دیکھا کہ میری والدہ نے آ کر مجھے کہا کہ تمھارے ابو کا انتقال ہو گیا ہے، میں یہ خبر سن کر پریشان ہو گیا اور اک دم سے اُٹھ کر یہ سوچنے لگا کہ ابھی ابو کا انتقال نہیں ہونا چاہیے، پھر میری آنکھ کھل گئی، تو صبح ہو رہی تھی، میں فوراً تیار ہو کر آفس کے لیے نکلا اور سیدھا ابو سے ملنے گیا تو ابو ماشاللہ بالکل ٹھیک تھے۔
اس کی کیا تعبیر ہو سکتی ہے؟
جواب: دارالافتاء الاخلاص گروپ میں خوابوں کی تعبیر نہیں بتائی جاتی ہے۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی