سوال:
مفتی صاحب ! اگر کوئی شخص رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کی نیت سے بیٹھے اور اس کا اعتکاف کسی عذر کی وجہ سے ٹوٹ جائے، تو اس کو رمضان کے بقیہ تمام دنوں کی قضاء کرنا لازم ہے یا صرف جس دن کا ٹوٹا ہے، اس کی قضاء لازم ہے؟
جواب: واضح رہے کہ مسنون اعتکاف میں جس دن اعتکاف ٹوٹ جائے، صرف اسی دن کی قضا واجب ہوتی ہے، پھر اگر رمضان کے کچھ ایام باقی ہوں تو ان میں وہ قضاء کی نیت کرکے ایک دن کا اعتکاف کر سکتا ہے، ورنہ رمضان کے بعد ایک نفلی روزہ رکھ کر اس ایک دن ایک رات کے اعتکاف کی قضا کرلے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (باب الاعتکاف، 444/2- 445)
(قولہ وحرم الخ) لانہ ابطال للعبادة وھو حرام لقولہ تعالی ولا تبطلوا اعمالکم
قلت: قدمنا ما یفید اشتراط الصوم فیھا بناء علی انھا مقدرة بالعشر الاخیر ومفاد التقدیر ایضا اللزوم بالشروع تامل ثم رایت المحقق ابن الھمام قال: ومقتضی النظر لو شرع فی المسنون۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی