عنوان: قضاء نمازوں کو لوٹانے سے پہلے صاحبِ ترتیب کی وقتی نمازیں صحیح نہیں ہوتیں (2464-No)

سوال: مفتی صاحب! اگر صاحب ترتیب کی فجر کی نماز رہ گئی اور ظہر یا جمعہ کی جماعت کا وقت ہے، اور اس نے جماعت سے نماز پڑھ کر فجر کی قضا کی، تو ظہر اور جمعہ کی نماز ہوگئی یا نماز لوٹانی پڑے گی؟

جواب: واضح رہے کہ صاحبِ ترتیب( جس کے ذمے چھ  یا اس سے زیادہ نمازیں بلوغ کے بعد سے باقی نہ ہوں ) کی وقتی فرض نمازیں قضاء نمازوں کو لوٹانے سے پہلے صحیح نہیں ہوتیں۔
لہذا مذکورہ صورت میں جس صاحبِ ترتیب شخص کی فجر کی نماز قضاء ہوئی تھی، اس کے ذمہ فجر کی نماز کی قضاء، جمعہ کی نماز سے پہلے لازم تھی، چنانچہ اگر اس نے یاد ہونے کے باوجود جمعہ کی نماز، فجر کی نماز لوٹانے سے پہلےپڑھی ہے، تو اس طرح کرنے کی وجہ سے جمعہ کی نمازصحیح نہیں ہوئی، لہذا اس پر فجر کی قضاء پڑھنے کے بعد ظہر کی نماز دوبارہ پڑھنا لازم ہے۔
لیکن اگر اس شخص نے فجر کی نماز لوٹانے سے پہلے جمعہ کی نماز بھولے سے پڑھی ہے، تو پھر اس صورت میں نمازصحیح ہوگئی ہے، اب اس کو دوبارہ پڑھنا لازم نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الھندیہ: (کتاب الصلوہ، باب قضاء الفوائت، 122/1، ط: رشیدیة)
ولو أن مصلي الجمعة تذكر أن عليه الفجر فإن كان بحيث لو قطعها واشتغل بالفجر تفوته الجمعة ولا يفوته الوقت فعند أبي حنيفة وأبي يوسف - رحمهما الله تعالى - يقطع الجمعة ويصلي الفجر ثم يصلي الظهر وعند محمد - رحمه الله تعالى - يتم الجمعة ولو كان بحيث إنه إذا قضى الفجر أدرك الجمعة مع الإمام فإنه يشتغل بالفجر إجماعا وإن كان بحيث إذا قطع الجمعة واشتغل بالفجر يفوته الوقت أتم الجمعة إجماعا ثم يصلي الفجر بعدها، كذا في السراج الوهاج.
ويسقط الترتيب عند ضيق الوقت، كذا في محيط السرخسي ولو قدم الفائتة جاز وأتم، هكذا في النهر الفائق ثم تفسير ضيق الوقت أن يكون الباقي منه ما لا يسع فيه الوقتية والفائتة جميعا حتى لو كان عليه قضاء العشاء مثلا وعلم أنه لو اشتغل بقضائه ثم صلى الفجر تطلع الشمس قبل أن يقعد قدر التشهد صلى الفجر في الوقت وقضى العشاء بعد ارتفاع الشمس، كذا في التبيين.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1646 Nov 09, 2019
qaza namazo ko lotane / lotaney se pehly sahib e tarteeb ki waqti namaze / namazeen sahi nahi hoti, The present time prayers of the Sahib e tarteeb before performing qaza prayers are not valid

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.