سوال:
مفتی صاحب ! میں چکی میں آٹا پیستا ہوں،چکی سے ہر ایک کی گندم کا سارا آٹا نکلنا انتہائی مشکل ہے، چکی میں باقی رہ جانے والے آٹے کا حکم کیا ہوگا ؟رہنمائی فرمادیں
جواب: آٹا پیسنے کے دوران چکی میں باقی رہ جانے والے آٹے کا عام طور پر آٹا پسوانے والے مطالبہ نہیں کرتے ہیں، بلکہ اسے چھوڑ دیتے ہیں، گویا ان کی طرف سے دلالۃً اس کے استعمال کی اجازت ہوتی ہے، اور اس کا عرف بھی ہے کہ لوگ اس باقی رہ جانے والے آٹے کا مطالبہ نہیں کرتے ہیں، اور چکی کے مالک کے لیے وہ آٹا ہر ایک کو واپس کرنا ممکن بھی نہیں ہے، لہذا یہ آٹا مباح ہے، اس کو چکی کا مالک استعمال کرسکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیۃ: (455/4، ط: دار الفکر)
والأصل أن الإجارة إذا وقعت على عمل فكل ما كان من توابع ذلك العمل ولم يشترط على الأجير في الإجارة فالمرجع فيه إلى العرف. كذا في المحيط.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی