سوال:
السلام علیکم، حضرت !یہ فرمائیے کہ میں مسجد کے جنوبی دروازے سے مسجد میں داخل ہوا اور میں نے دیکھا کہ جنوبی دروازے کی طرف سے صف مکمل ہو چکی ہے اور میں اگر شمالی طرف صف میں جاؤں، تو امام رکوع میں جا کر کھڑے ہو جائینگے، کیا میں جنوبی طرف دوسری صف میں کھڑا ہوجاؤں یا شمالی طرف جو صف ابھی خالی ہے وہاں جاؤں؟
جواب: واضح رہے کہ نبی کریم ﷺنے صفوں کے درست کرنے کو نماز کی تکمیل قرار دیا ہے، اور اگلی صف میں جگہ موجود ہوتے ہوئے پچھلی صف میں کھڑے ہونے سے منع فرمایا ہے، لہذا پہلی صف میں جگہ ہوتے ہوئے دوسری صف میں کھڑا ہونا مکروہ ہے، پہلی صف کی تکمیل کے بعد ہی دوسری صف بنانی چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
سنن أبي داؤد: (باب صف النساء و كراهية التأخر عن الصف الاول، رقم الحديث: 679)
حدثنا يحيى بن معين، حدثنا عبد الرزاق، عن عكرمة بن عمار، عن يحيى بن أبي كثير، عن أبي سلمة، عن عائشة قالت: قال رسول الله صلی الله علیه وسلم: لا يزال الناس يتأخرون عن الصف الاول حتى يؤخرهم الله في النار.
رد المحتار: (647/1، ط: دار الفکر)
کراھۃ القيام في صف خلف صف فيه فرجة للنهي، وكذا القيام منفردا وإن لم يجد فرجة بل يجذب أحدا من الصف ذكره ابن الكمال، لكن قالوا في زماننا تركه أولى، فلذا قال في البحر: يكره وحده إلا إذا لم يجد فرجة
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی