resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: بعض صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ناموں کے ساتھ "کلبی" نسبت کی وضاحت (24825-No)

سوال: کلبی کا مطلب بتا دیں کیونکہ عربی میں کلب کا مطلب کتا اور قلبی کا مطلب دل ہوتا ہے، صحابی کے نام کے ساتھ کیا ہوگا؟ جواب چاہیے۔

جواب: واضح رہے کہ 'کلب" کے نام سے عرب کا ایک مشہور قبیلہ گزرا ہے، جس کی طرف نسبت کرتے ہوئے اس قبیلہ کے ساتھ تعلق رکھنے والے کے نام کے ساتھ "کلبی" کا لاحقہ لگایا جاتا ہے، اسی تعلق کی بنیاد پر "قبیلہ کلب" سے تعلق رکھنے والے صحابہ کرام و دیگر حضرات کے ناموں کے ساتھ مذکورہ لاحقہ لگایا جاتا ہے، اس لیے اس میں کوئی حرج اور اعتراض کی بات نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الدلائل:

الإستيعاب في معرفة الصحابة: (461/2، ط: دار الجيل)
دحية بن خليفة بن فروة الكلبي،
من كلب بن وبرة في قضاعة، يقال في نسبه دحية بن خليفة بن فروة بن فضالة بن زيد بن امرئ القيس بن الخزرج.

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Beliefs