عنوان: سودا پکا کرنے کےلیے ایڈوانس رقم دینے کا حکم (2484-No)

سوال: مفتی صاحب ! السلام علیکم، ایک سوال آپکی خدمت میں عرض کرنا تھا. جو مچھلیاں لانچ والے جال سے پکڑ کہ لاتے ہیں ، انکو پارٹیوں نے پہلے سے کافی نقدی جمع کرائی ہوتی ہے کہ یہ آپ بیس لاکھ روپے اپنے پاس ایڈوانس رکھو . اور جتنے کا مال لاوگے وہ آپکو نقد دینگے. وہ پیسے انکو اس لیے جمع کراتے ہیں تاکہ وہ مال انکو ہی دیں، کسی اور کو نہ دیں،کیا ایسا کرنا ٹھیک ہے؟
تنقیح:
محترم! آپ وضاحت فرمادیں کہ کیا وہ پارٹی مچھلیوں کا سودا پہلے سے کرلیتی ہے اور یہ رقم ثمن(قیمت) کا حصہ ہوتی ہے یا سودا نہیں ہوتا ہے اور
صرف سودے کے وعدے طور پر ایڈوانس دیا جاتا ہے؟
جواب تنقیح:
ایک پارٹی نے 10 لاکھ روپے دے دیئے کہ یہ آپ ایڈوانس رکھو، اب وہ مچھلیاں شکار کرکے جتنا مال لائے گا، وہ پیسے ہاتھ کے ہاتھ دے گا، مگر جو پیسے اس نےرکھوائے تھے، وہ بس اس لیے رکھوائے تھے کہ مال آپ مجھے دوگے، کسی اور کو نہیں دو گے.

جواب: صورت مسئولہ میں کسی پارٹی کی جانب سے، اس لئے ایڈوانس رقم کا دیا جانا کہ مچھیرا کسی اور کو مال فروخت نہ کرے، جائز ہے، البتہ وہ رقم لینے والے کے پاس امانت ہوگی اور اس پر امانت کے احکام جاری ہونگے، لہذا لینے والے کے لئے اس کا اپنے استعمال میں لانا جائز نہیں ہے اور اگر بعد میں سودا نہیں ہوتا ہے تو اس رقم کا واپس کرنا بھی ضروری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

فقہ البیوع: (بحث ھامش الجدیة، 119/1، ط: مکتبہ معارف القران کراتشی)
کما جرت العادة فی بعض البلاد ان المشتری یقدم مبلغاً من الثمن قبل انجاز البیع و ذلک لتاکید وعدہ بالشراء ویسمی فی العرف "ھامش الجدیة"او "ضمان الجدیة"(ان لم یکن ضمانا بالمعنی الفقھی) فھذہ دفعات لیست عربوبا و انما ھی امانة بید البائع تجری علیہ احکام الامانات و لایجوز لآخذھا ان یتمولھا لنفسہ و لایجوز استثمارھا الا باذن مالکھا بشرط ان یکون الربح لہ و
کذلک یجب رد ھذا المبلغ الیہ ان لم یتم انجاز العقد معی معہ فلایجوز للآخذ ان یمسکھا فی ھذہ الحالة۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1086 Nov 13, 2019
soda pakka karne / karney ke / key liye advance raqam dene ka hukum / hukm, Order to pay advance money to finalize the deal

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Business & Financial

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.