resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: حضرت علی رضی اللہ عنہ کا اپنی اولاد کے نام " ابوبکر،عمر اور عثمان رکھنا ثابت ہے (24846-No)

سوال: مفتی صاحب! کیا حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اپنے بچوں کے نام ابوبکر، عمر اور عثمان رضی اللہ عنہمکے ناموں پر رکھے تھے؟ کیا اسکا ثبوت ہے؟ مدلّل رہنمائی فرمائیں.

جواب: واضح رہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہ کے علاوہ دیگر ازواج سے جو اولاد ہوئی ان میں " ابوبکر ، عمر اور عثمان" کے نام کی اولاد کا تذکرہ موجود ہے، چنانچہ آپ رضی اللہ عنہ کی زوجہ مکرمہ " ام البنین بنت حزام " سے جو اولاد ہیں، ان میں ایک بیٹے کا نام " عثمان" ہے، آپ کی زوجہ مکرمہ " لیلہ بنت مسعود" سے جو اولاد ہیں، ان میں ایک بیٹے کا نام "ابوبکر" ہے اور آپ کی زوجہ مکرمہ "ام حبیبہ بنت ربیعہ"سے جو اولاد ہیں، ان میں ایک بیٹے کا نام "عمر" ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

البدايه والنهايه: (551/7، ط: رشيدية)
فمن زوجاته ام البنين بنت حزام وهو ابو المجل بن خالد... فولدت له العباس وجعفر وعبد الله وعثمان... ومنهن ليلى بنت مسعود بن خالد بن مالك من بني تميم فولدت له عبيد الله وابا بكر... ومنهن ام حبيبه بنت ربيعة بن بحير... فولدت له عمر-وقد عمر خمسا و ثمانين سنة-و رقية.

تهذيب التهذيب: (حرف عل، 169/3، ط: الوحيدية)

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Beliefs