سوال:
مفتی صاحب! مردوں اور عورتوں کے لیے ریشم کی جائے نماز پر نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: واضح رہے کہ عورتوں کے لیے ریشم کا لباس پہننا اور اس پر نماز پڑھنا جائز ہے، البتہ مردوں کے لیے ریشم کی جائے نماز پر نماز پڑھنا تو جائز ہے، مگر ریشم کا لباس پہننا مردوں پر حرام ہے۔ تاہم چونکہ لباس کے علاوہ مردوں کے لیے ریشم سے انتفاع حاصل کرنے میں امام ابو حنیفہ رحمہ اللّٰہ اور صاحبین رحمھما اللّٰہ کا اختلاف ہے، اسی لیے احتیاط کا تقاضا یہ ہے کہ ریشم کے مصلے پر نماز نہ پڑھی جائے، لیکن اگر مرد نے ریشم کے مصلے پر نماز پڑھ لی تو گناہ نہیں ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار:(کتاب الحظر والإباحة،354/352،/6،ط: سعید)
بدائع الصنائع:(کتاب الاستحسان،522/6،ط: رشیدیة)
امداد الاحکام:(کتاب الحظر والاباحة،335/4،ط: دار العلوم کراچی)
واللّٰہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دار الافتاء الاخلاص کراچی