resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: باہر ملک میں ایسے ڈاکٹر کے پاس ملازمت کرنا جہاں کچھ مریضوں کی فیس انشورنس کمپنی سے آتی ہو (24891-No)

سوال: محترم مفتی صاحب! میں امریکہ کے ایک ڈاکٹر کے دفتر میں آن لائن ملازمت کرتا ہوں۔ میری روزانہ آٹھ گھنٹے کی باقاعدہ ڈیوٹی ہوتی ہے، جس طرح دفاتر میں کام ہوتا ہے۔ میرا کام مریضوں کے اپوائنٹمنٹ شیڈول کرنا، دواؤں یا بل سے متعلق سوالات کا جواب دینا، بیلنس رپورٹ دینا اور دیگر دفتری کام سرانجام دینا ہے۔ الحمدللہ میں اپنا کام ایمانداری، سچائی اور دیانتداری سے کرتا ہوں اور اس میں کسی قسم کا جھوٹ، فریب یا دھوکہ شامل نہیں۔
ڈاکٹر ہر مریض کو مکمل خدمات فراہم کرتا ہے اور انہی خدمات کے بدلے فیس وصول کرتا ہے۔ مریض بعض اوقات خود نقد ادائیگی کرتے ہیں، بعض اوقات نجی انشورنس سے اور بعض اوقات سرکاری انشورنس جیسے Medicare یا Medicaid سے کرتے ہیں اور اسی آمدن سے ڈاکٹر ہمیں تنخواہ دیتا ہے۔
میری گزارش ہے کہ ان باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے راہنمائی فرمائیں:
کیا میری یہ کمائی شریعت کے لحاظ سے حلال ہے؟
کیا میں اس کمائی سے قربانی کر سکتا ہوں یا اسے دینی اور نیکی کے کاموں میں خرچ کر سکتا ہوں؟
جزاکم اللہ خیراً

جواب: ‏پوچھی گئی صورت میں چونکہ آپ ڈاکٹر کے دفتر کے ملازم ہیں، آپ کا بنیادی کام جائز ہے، نیز اگر ڈاکٹر کی غالب آمدنی حلال ذرائع سے آرہی ہے تو جائز کام کے عوض ملنے والی تنخواہ بھی آپ کے لیے حلال ہوگی، جسے آپ اپنی ذاتی اور دینی ضروریات میں خرچ کرسکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الفتاوی الھندیة: (کتاب الکراہیة، 343/5، ط: زکریا)
أہدی إلیه أو أضافه وغالب ماله حرام لا یقبل ولا یأکل ما لم یخبرہ أن ذٰلك المال أصله حلال ورثه أو استقرضه، وإن کان غالب ماله حلالاً لا بأس بقبول ہدیته والأکل منہا

فقه البیوع: (التعامل مع البنوك الربوية، الباب العاشر، 1031/2، ط: معارف القرآن)
أما اذا کانت الوظیفة لیس لھا علاقة مباشرۃ بالعملیات الربویة، مثل وظیفة الحارس أو سابق السیارۃ ۔۔۔ فلا یحرم قبولھا ان لم یکن بنیة الاعانة علی العملیات المحرمة، وان کان الاجتناب عنھا أولی، ولا یحکم فی راتبه بالحرمة

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Employee & Employment