سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! شوہر کی اگر جماعت رہ جائے، اور وہ گھر میں اپنی بیوی کے ساتھ جماعت سے نماز پڑھے، تو بیوی اپنے شوہر کے پیچھے باجماعت نماز پڑھ سکتی ہے یا نہیں؟
جواب: جی ہاں! بیوی اپنے شوہر کی اقتدا میں نماز پڑھ سکتی ہے، مگر وہ شوہر کے برابر نہیں، بلکہ پیچھے کھڑی ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
بدائع الصنائع: (159/1)
وان کان مع الامام امراة اقامھا خلفہ، لان محاذاتھا مفسدة۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی