سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! کیا عورت گھر پر نماز کا وقت ہو جانے پر اذان سے پہلے نماز پڑھ سکتی ہے؟ یا اذان کا انتظار کرنا ضروری ہے؟
جواب: نماز کا وقت ہو جانے کے بعد عورت کے لیے اول وقت میں نماز پڑھنا افضل ہے، اذان کا انتظار کرنا ضروری نہیں، البتہ اگر وقت کا پتہ نہ چلے تو اذان کا انتظار کرنا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (مطلب فی طلوع الشمس من مغربھا، 367/1)
کان الاولی للنساء ان یصلین فی اول الوقت لانھن لا یخرجن الی الجماعة۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی