عنوان: جنازہ کے ساتھ بلند آواز سے کلمہ شہادت پڑھنا(2539-No)

سوال: میت کے ساتھ چلتے ہوئے اکثر لوگ بلند آواز میں کلمہ شہادت کا ذکر کرتے ہیں، کیا یہ طریقہ جائز ہے؟ قرآن وسنت کی روشنی میں وضاحت فرمائیں۔

جواب: جنازہ کے پیچھے چلنے والوں کے لیے مناسب ہے کہ خاموشی اختیار کریں اور اگر اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنا چاہیں، تو آہستہ آواز میں کریں، اس موقع پر بلند آواز سے ذکر کرنا مکروہ اور بدعت ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

رد المحتار: (باب صلاۃ الجنازہ، مطلب فی دفن المیت، 233/2)
کرہ فیھا رفع الصوت بذکر او قراءۃ.
وینبغی لمن تبع الجنازۃ ان یطیل الصمت وفیہ عن الظہیرۃ فان اراد ان یذکر ﷲ تعالٰی یذکرہ فی نفسہٖ لقولہٖ تعالٰی انہ لا یحب المعتدین ای المجاہرین بالدعاء۔
وعن ابراہیم انہ یکرہ ان یقول الرجل وھو معھا استغفروا لہ غفراللہ لکم۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2220 Nov 16, 2019
janaza ke key sath / saat buland awaza se / sey kalma e shahadat parhna, Recitation of Kalima Shahadat aloud with the funeral

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Funeral & Jinaza

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.