سوال:
مفتی صاحب ! عدت کی مدت 4 ماہ 10 دن مقرر ہے، اس طرح تقریباً 130 دن بنتے ہیں، اسلامی مہینے 29 یا 30 دن کے ہوتے ہیں، جبکہ انگریزی مہینے 28, 29، 30 یا 31 کے ہوتے ہیں، رہنمائی فرمائیں کہ مہینوں کے حساب سے گنتی مکمل کی جائے گی یا پھر 130 دن مکمل کرنا ہونگے؟
جواب: واضح رہے کہ عورت کا شوہر اگر چاند کی پہلی تاریخ کو فوت ہوا ہو، اور عورت حاملہ نہ ہو، تو چاند کے حساب سے چار مہینے دس دن پورے کرے گی، چاہے مہینہ انتیس دن کا ہو یا تیس دن کا ہو، لیکن اگر شوہر چاند کی پہلی تاریخ کو فوت نہیں ہوا، تو ہر مہینہ تیس دن کا شمار کر کے ایک سو تیس دن پورے کرنے ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
القرآن الکریم: (البقرة، الآیۃ: 234)
والَّذِیْنَ یُتَوَفَّوْنَ مِنْکُمْ وَ یَذَرُوْنَ اَزْوَاجًا یَّتَرَبَّصْنَ بِاَنْفُسِہِنَّ اَرْبَعَۃَ اَشْہُرٍ وَّ عَشْرًا۔۔۔الخ
رد المحتار: (509/3)
في المحيط: إذا اتفق عدة الطلاق والموت في غرة الشهر اعتبرت الشهور بالأهلية وإن نقصت عن العدد، وإن اتفق في وسط الشهر. فعند الإمام يعتبر بالأيام فتعتد في الطلاق بتسعين يوما، وفي الوفاة بمائة وثلاثين. وعندهما يكمل الأول من الأخير وما بينهما بالأهلة۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی