resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: دو ملعون آوازیں۔۔۔الخ حدیث

(260-No)

سوال: مفتی صاحب! حدیث میں کون سی دو آوازوں کو ملعون آوازیں کہا گیا ہے؟

جواب: احادیثِ مبارکہ میں خوشی اور غم، دونوں مواقع پر شریعت کی حدود کی پابندی کی تاکید کی گئی ہے، خوشی کے موقع پر لہو و لعب، باجے گاجے اور موسیقی میں مشغول ہونا اور غم کے موقع پر نوحہ، واویلا اور چیخ و پکار کرنا، دونوں امور شریعت کی نظر میں ناپسندیدہ ہیں۔چنانچہ ایک حدیث میں ہے: صَوْتَانِ مَلْعُونَانِ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ: صَوْتُ مِزْمَارٍ عِنْدَ نِعْمَةٍ، وَصَوْتُ وَيْلٍ عِنْدَ مُصِيبَةٍ
ترجمہ: "دو آوازیں ایسی ہیں جو دنیا اور آخرت میں ملعون ہیں: ایک نعمت اور خوشی کے موقع پر باجے (موسیقی) کی آواز، اور دوسری مصیبت کے وقت نوحہ و واویلا کی آواز۔" (الفردوس بمأثور الخطاب، حدیث: 3778)
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ اسلام خوشی اور غم، دونوں کیفیات میں اعتدال اور شریعت کی پابندی کی تعلیم دیتا ہے۔ خوشی کے موقع پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا، اس کی نعمتوں کو جائز طریقے سے منانا اور ہر ایسے عمل سے بچنا چاہیے جو اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کا سبب بنے۔ اسی طرح مصیبت کے وقت صبر، استرجاع (إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ پڑھنا)، دعا اور اللہ تعالیٰ کے فیصلے پر رضا اختیار کرنا مومن کا شیوہ ہے۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

دلائل:

الفردوس بمأثور الخطاب: (2/ 400، رقم الحدیث: 3778، ط: دار الکتب العلمیة)
أنس وَابْن عَبَّاس
صوتان ملعونان فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَة صَوت مزمار عِنْد نعْمَة وَصَوت ويل عِنْد مُصِيبَة


الترغيب والترهيب - إسماعيل الأصفهاني: (رقم الحدیث: 2333، 3/ 574، ط: دار الحديث - القاهرة)
أخبرنا عمر بن أحمد السمسار، حدثنا علي بن محمد بن ميلة، حدثنا أبو عمرو بن حكيم، حدثنا أبو أمية، حدثنا أبو عاصم، عن شبيب [بن بشر]، عن أنس بن مالك رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «صَوْتَانِ مَلْعُونَانِ صَوْتُ مِزْمَارٍ عِنْدَ نِعْمَةٍ وَصَوْتُ رَنَّةٍ عِنْدَ مُصِيبَةٍ».

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

do/2 maloon/malo'on awaazein /2 / do maloon awazeen , 2/two cursed voices/sounds

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees