سوال:
کیا حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ نے خلیفہ بننے پر اپنے پاس موجود احادیث کو جلادیا تھا؟جلانے کی وجہ کیا بنی؟ اہلسنت وجماعت کا اس پر کیا موقف اور عقیدہ ہے؟
جواب: مستند تاریخی روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ متعدد صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے نبی کریم ﷺ کی احادیث کو تحریری صورت میں یکجا کیا، انہی میں حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا نام بھی سرفہرست ملتا ہے، جنہوں نے کم وبیش پانچ سو احادیث پر مشتمل ایک مجموعہ محفوظ کیا تھا۔ تاہم اس صحیفہ کو جلا دینے سے متعلق روایت کا جہاں تک تعلق ہے تو وہ سندا انتہائی کمزور ہے۔
اسی بناء پر حافظ ذہبی نے اس مضمون پر مشتمل روایت کو نقل فرمانے کے بعد "لایصحّ" لکھ کر اس واقعہ کے غیر مستند ہونے کی صراحت کی ہے۔ نیز بخاری شریف کی روایت کے مطابق حضرت صدیق اکبر رضی اللہ نے اپنے عہدِ خلافت میں حضرت انس رضی اللہ عنہ کو بحرین کی جانب گورنر مقرر کرنے کے بعد زکوة کے مسائل پر مشتمل نبیﷺ سے براہِ راست خود نقل کردہ نسخہ ان کے سپرد کیا تھا، جس سے اس صحیفہ کے جلائے جانے والی بات کے غیر مستند ہونے کا بخوبی علم ہوتا ہے، لہذا جلانے کی نسبت کے ساتھ اس بات کو ذکر کرنے میں احتیاط ضروری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الدلائل:
*صحيح البخاري، لأبي عبد الله محمد بن إسماعيل الجعفي البخاري (ت 256 ه)، باب وجوب الزکاة، باب زکاة الغنم، 333/2، الناشر: دار التأصيل – القاهرة:*
عن ثمامة بن عبد الله بن أنس، أن أنسا حدثه، أن أبا بكر رضي الله عنه كتب له هذا الكتاب لما وجهه إلى البحرين: "بسم الله الرحمن الرحيم، هذه فريضة الصدقة التي فرض رسول الله ﷺ على المسلمين، والتي أمر الله بها رسوله، فمن سئلها من المسلمين على وجهها فليعطها، ومن سئل فوقها فلا يعط۔۔۔۔الخ۔
*تذكرة الحفاظ، لشمس الدين أبو عبد الله محمد بن أحمد بن عثمان الذهبي (ت 748 ھ)، (الطبقة الأولی من الکتاب، 11/1، وضع حواشيه: زكريا عميرات، الناشر: دار الكتب العلمية، بيروت-لبنان) :*
عن القاسم بن محمد قالت عائشة: جمع أبي الحديث عن رسول الله ﷺ وكانت خمسمائة حديث، فبات ليلته يتقلب كثيرا، قالت: فغمني، فقلت: أتتقلب لشكوى أو لشيء بلغك؟ فلما أصبح قال: أي بنية، هلمي الأحاديث التي عندك فجئته بها فدعا بنا، فحرقها فقلت: لم أحرقتها؟ قال: خشيت أن أموت، وهي عندي، فيكون فيها أحاديث عن رجل قد ائتمنته ووثقت، ولم يكن كما حدثني، فأكون قد نقلت ذاك". فهذا لا يصح۔ والله أعلم.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی