resize-left-dar mid-dar right-dar
✨ Ask AI

عنوان: حضرت حسنین رضی اللہ عنہما کا بوڑھے شخص کا وضو درست کرانا، واقعہ کی تحقیق

(64696-No)

سوال: حضرت حسن اور حسین رضی اللہ عنہما کا ایک بوڑھے شخص کا وضو درست کرانا کیا یہ واقعہ مستند ہے اور کس کتاب میں موجود ہے؟

جواب: واضح رہے کہ عوام الناس میں یہ واقعہ بہت مشہور ہے کہ حضرات حسنین رضی اللہ عنہما نے ایک بوڑھے شخص کو نہایت ہی حسن اخلاق وحکمتِ عملی کے ساتھ درست وضو کی تعلیم دی۔ اس واقعہ کو علامہ مناوی رحمہ اللہ نے اپنی کتاب"فیض القدیر " میں بغیر کسی سند کے ذکر کیا ہے، اسی طرح اہل تشیع کی کتبِ مناقب، تاریخ اور اخلاقی و تربیتی حکایات کی کتابوں میں بغیر کسی سند کے واقعہ درج ہے، لہذا اس کی سندی حیثیت پر تو گفتگو ممکن نہیں ہے۔ تاہم اس واقعہ کو بطورِ تاریخی روایت بیان کرنے میں کوئی حرج نہیں، کیونکہ اس میں کوئی خلافِ شرع بات نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الدلائل:

فيض القدير شرح الجامع الصغير، لزين الدين محمد المدعو بعبد الرؤوف المناوي القاهري (ت 1031ھ)، (حرف الهمزة، 330/2، الناشر: المكتبة التجارية الكبرى – مصر)
وقد حكي: أن الحسن والحسين -رضي الله عنهما وعن والديهما وعلى جدهما أفضل الصلاة وأتم التسليم- مرا بشخص يفسد وضوءه، فقال أحدهما لأخيه: تعال نرشد هذا الشيخ، فقالا: يا شيخ، إنا نريد أن نتوضأ بين يديك، حتى تنظر إلينا وتعلم من يحسن منا الوضوء ومن لا يحسنه، ففعلا ذلك. فلما فرغا من وضوئهما، قال: أنا والله الذي لا أحسن الوضوء۔ وأما أنتما: فكل واحد منكما يحسن وضوءه، فانتفع بذلك منهما من غير تعنت ولا توبيخ۔

*بحار الانوار، للشیخ محمد باقر المجلسي،( 319/2، دار احیاء التراث العربي):*
إن الحسن والحسین مرّا علی شیخ یتوضأ ولايحسن، فأخذا في التنازع، یقول کل واحد منهما، أنت لاتحسن الوضوء، فقالا: أيها الشيخ، كن حکما بیننا، یتوضأ کل واحد منا، فتوضأ، ثم قالا: أينا يحسن؟ قال: کلاکما تحسنان الوضوء، ولکن هذا الشیخ الجاهل هو الذی لم یکن یحسن، وقد تعلم الآن منکما، وتاب علی یدیکما ببرکتکما، وشفقتکما علی أمة جدکما۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees