عنوان: قرضخواہ اور مقروض میں سے مدعی کون ہوگا؟(2607-No)

سوال: السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
حضرت ! اگر قرض خواہ یہ کہے کہ قرض ادا نہیں کیا اور مقروض کہے کہ فلاں وقت ادا کر دیا تھا اور دونوں آپس میں قریبی رشتدار بھی ہوں تو اس معاملے کو کیسے حل کیا جائے تاکہ قطع تعلق کی نوبت نہ آئے؟

جواب: صورت مسئولہ میں قرض خواہ کے پاس اگر گواہ ہیں، تو اس کی بات کااعتبار کیا جائے گا اور اگر گواہ نہیں ہیں تو مقروض سے قسم لی جائے گی اور پھر مقروض کی بات کا اعتبار کیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

سنن الترمذی: (رقم الحدیث: 1341، ط: دار الغرب الاسلامي)
عن عمرو بن شعيب، عن أبيه، عن جده، أن النبي صلى الله عليه وسلم قال في خطبته: البينة على المدعي، واليمين على المدعى عليه.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1268 Nov 21, 2019
qarz khuwa or / aur maqrooz me / mein se muddai kon hoga?, Which of the following is a plaintiff? debtor or a debtor?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Characters & Morals

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.