سوال:
کیا یہ حدیث صحیح ہے کہ عرب کے صحرا قیامت سے پہلے سرسبزوشاداب ہو جائیں گے؟
جواب: قیامت سے پہلے سرزمین عرب کا سرسبز و شاداب ہونا مسلم شریف کی ایک روایت سے ثابت ہے، ذیل میں اس روایت کا ترجمہ ذکرکیا جاتا ہے:
ترجمہ: حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روا یت کی کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا "قیامت قائم نہیں ہو گی یہاں تک کہ مال بڑھ جا ئے گا اور (پانی کی طرح) بہنے لگے گا اور آدمی اپنے مال کی زکاۃ لے کر نکلے گا تو اسے ایک شخص بھی نہیں ملے گا جو اسے اس کی طرف سے قبو ل کر لے اور یہاں تک کہ عربکی سر زمین دو بارہ چرا گا ہوں اور نہروں میں بدل جا ئے گی۔"(۱)(صحیح مسلم، حدیث نمبر: 157)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
(۱) صحيح مسلم:(2/701،رقم الحديث: 157،ط:دارإحياء التراث العربي)
عن أبي هريرة، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: «لا تقوم الساعة حتى يكثر المال ويفيض، حتى يخرج الرجل بزكاة ماله فلا يجد أحدا يقبلها منه، وحتى تعود أرض العرب مروجا وأنهارا»
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی