عنوان: نماز اور غیر نماز میں پائینچے نیچے رکھنا(2633-No)

سوال: مفتی صاحب! بہت سے مرد حضرات شلوار پتلون وغیرہ کے پائینچے ٹخنوں سے نیچے رکھتے ہیں، براہ کرم رہنمائی فرمائیں کہ مرد حضرات کا نماز اور نماز سے باہر پائینچے ٹخنوں سے نیچے رکھنے کا کیا حکم ہے؟

جواب: واضح رہے کہ مرد حضرات کے لیے چاہے نماز میں ہوں یا نہ ہوں، ہر حالت میں پائینچے ٹخنوں سے نیچے رکھنا ناجائز ہے، لہذا اگر پینٹ یا شلوار کے پائینچے ٹخنوں کے نیچے ہوں تو نماز شروع ہونے سے پہلے اسے ٹخنوں سے اوپر کرلینا چاہیے، اور اگر نماز میں پائینچے ٹخنوں سے نیچے لٹک رہے ہوں تو شلوار کو ایک ہاتھ سے پکڑ کر اوپر کرنے کی گنجائش ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

صحیح البخاری: (باب ما أسفل من الکعبین فہو في النار، رقم الحدیث: 5787)
عن أبي ہریرۃ رضي اللّٰہ عنہ قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: ما أسفل من الکعبین من الإزار في النار۔

سنن ابی داؤد: (باب ماجاء في إسبال الإزار، رقم الحدیث: 4086، 565/2، ط: بیت الأفکار)
''إن الله تعالی لایقبل صلاة رجل مسبل''۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 962 Nov 25, 2019
namaz or ghair namaz me / mein painche / paenchey niche / nichey rakhna, Put down the bottom of shalwar / pent In prayer and non-prayer

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.