سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! اگر کوئی عمل اسلامی ماہ کی پہلی تاریخ سے شروع کیا جائے، اور وہ اکیس یا اکتالیس دونوں میں مکمل کرنا ہو، تو کیا حیض کی حالت میں بھی عورت وہ عمل جاری رکھ سکتی ہے یا نہیں؟
جواب: واضح رہے کہ اگر وہ عمل قرآن مجید کی آیات کا ہو تو ایام حیض میں اس کا کرنا جائز نہیں ہے۔ البتہ اگر وہ آیات قرآنیہ کے علاوہ کوئی دوسرا ذکر ہو، تو جائز ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھدایۃ: (64/1)
ولیس للحائض والجنب والنفساء قراءت القرآن۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی