سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! کیا عورت اپنے غیر ضروری بال کسی لوہے کی چیز مثلاً: بلیڈ، استرے وغیرہ سے صاف کر سکتی ہے یا نہیں؟
جواب: واضح رہے کہ عورت کو غیر ضروری بال صاف کرنے کےلئے کریم، پاؤڈر یا بلیچ وغیرہ کا استعمال کرنا چاہیے، البتہ کوئی لوہے کی چیز مثلاً استرے، بلیڈ وغیرہ کااستعمال بھی جائز ہے، لیکن بہتر نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (406/6)
ویبتدیٔ من تحت السرۃ ولو عالج یجوز کذا فی الغرائب و فی الاشباہ و السنہ فی عانہ المراہ النتف۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی