سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! آج کل نوجوان لڑکیاں عام طور پر ناخن پالش لگاتی ہیں، پوچھنا یہ ہے کہ ناخن پالش کو صاف کرنے کے بعد وضو کریں یا ناخن پالش کے اوپر سے وضو کیا جا سکتا ہے؟
جواب: واضح رہے کہ حق تعالیٰ شانہ نے عورت کے اعضاء میں فطری حسن رکھا ہے، ناخن پالش کا مصنوعی لبادہ محض ایک غیر فطری چیز ہے، تاہم ناخن پالش لگانے سے اس کی تہہ ناخنوں پر جم جاتی ہے، جس کی بنا پر وضو میں پانی ناخنوں تک نہیں پہنچتا، لہذا ناخن پالش کے ہوتے ہوئے وضو کرنا صحیح نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
نور الایضاح: (فصل فی الوضوء، ص: 31)
ولو انضمت الاصابع او طال الظفر فغطی الانملہ او کان فیہ ما یمنع الماء کعجین وجب غسل ما تحتہ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی