سوال:
میں ایک ڈسپینسری میں کام کرتا ہوں، وہاں پر نوے فیصد ہندو مریض آتے ہیں، ان کا رہن سہن کافی گندہ ہے، جس کی وجہ سے کپڑے اکثر گندے ہوجاتے ہیں، ڈسپینسری چھوٹی ہونے کی وجہ سے کافی رش ہوتا ہے، جس کی وجہ سے ان کے کپڑے میرے کپڑوں سے لگتے ہیں، اب آپ بتائیں کیا میں اس طرح ان کپڑوں میں نماز پڑھ سکتا ہوں؟
جواب: واضح رہے کہ اگر ان کے کپڑوں پر بظاہر کوئی نجاست نہ ہو تو ان کے کپڑے آپ کے کپڑوں کے ساتھ لگنے سے آپ کے کپڑے ناپاک نہیں ہوں گے، آپ بغیر کسی وسوسے کے اس میں نماز پڑھ سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار مع رد المحتار: (350/1، ط: دار الفکر)
ثیاب الفسقۃ وأھل الذمۃ طاھرۃ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی