عنوان: ضعیف حدیث پرعمل کرنے کی شرائط(268-No)

سوال: کچھ بزرگ فرماتے ہیں کہ جو ضعیف احادیث کے اندر فضائل کے اعتبار سے وظائف آئے ہیں، ان پر عمل کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، کیا یہ صحیح ہے؟

جواب: بعض علماء کے نزدیک ضعیف حدیث پر عمل نہیں ہوسکتا، لیکن جمہور علماء کہتے ہیں کہ ضعیف حدیث پر تین شرائط کے بعد عمل ہوسکتا ہے، پہلی شرط یہ ہے کہ اس کا ضعف اس درجہ کا نہ ہو کہ موضوع(من گھڑت)کی حد تک پہنچ جائے اور دوسری شرط یہ ہے کہ وہ کسی دوسری صحیح حدیث یا اصول دین سے متصادم نہ ہو اور تیسری شرط یہ ہے کہ جو عمل اس حدیث سے ہم مستنبط کر رہے ہیں یعنی کہ جس پر وہ ضعیف حدیث دلالت کر رہی ہے، اس عمل کو سنت نہ کہا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الموسوعۃ الفقھیۃ الکویتیۃ: (161/32، ط: دار السلاسل)
قال العلماء: يجوز العمل بالحديث الضعيف بشروط، منها:
أ - أن لا يكون شديد الضعف، فإذا كان شديد الضعف ككون الراوي كذابا، أو فاحش الغلط، فلا يجوز العمل به.
ب - أن لا يتعلق بصفات الله تعالى ولا بأمر من أمور العقيدة، ولا بحكم من أحكام الشريعة من الحلال والحرام ونحوها.
ج - أن يندرج تحت أصل عام من أصول الشريعة.
د - أن لا يعتقد عند العمل به ثبوته، بل يعتقد الاحتياط

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 526 Dec 29, 2018
zaeef hadeeth/hadith/hadees per/par amal karne/karnay ki sharaait/sharait /zaeef hadees par amal karne ki sharait, What conditions should be met to follow a zaeef hadith/hadeeth/hadees

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.