عنوان: بزرگوں کے مجربات کا حکم(2691-No)

سوال: علمائے دیوبند کے اکابر میں سے ایک بزرگ تھے، وہ فرمایا کرتے تھے کہ حفاظت کا ایک عمل ایسا ہے کہ کچھ خاص لوگوں کو ہی بتایا کرتا ہوں، لیکن اب چونکہ عمر کا آخری حصہ ہے، اس لیے دل چاہتا ہے کہ ہر مسلمان تک یہ پہنچ جائے، وہ عمل درج ذیل ہے:
اعوذ باللہ من الشیطن الرجیم (تین مرتبہ)بسم اللہ الرحمن الرحیم (تین مرتبہ)اعوذ بِکَلِماتِ اللہِ التَّامَّات مِن شرِّ مَا خَلَق (تین مرتبہ)بسم اللہ پڑھ کر تین مرتبہ سورۃ اخلاص، بسم اللہ پڑھ کر تین مرتبہ سورۃ فلق، بسم اللہ پڑھ کر تین مرتبہ سورۃ الناسفَاللہُ خَیرٌ حَافِظًا وَّ ھُوَ اَرحَمُ الرَّاحِمِین(تین مرتبہ) وَ اَنَّ اللہَ قَد اَحَاطَ بِکُلِّ شَیئٍ عِلمًا (تین مرتبہ)
آخر میں کوئی بھی درود شریف تین مرتبہ پڑھنے کے بعد پورے جسم پر دم کرلیں اور اپنے اہل و عیال اور بچوں کا بھی حصار کرلیں۔
فجر اور مغرب کی نماز کے بعد اس عمل کو کرنے سے ان شاء اللہ بے شمار فوائد وبرکات کھلی آنکھوں سے نظر آئیں گے اور شیطانی قوتوں اور تمام قسم کے بداثرات سے حفاظت ہوگی۔
مفتی صاحب! کیا ان اعمال کو کر سکتے ہیں؟

جواب: واضح رہے کہ جائز مقاصد کے حصول کے لیے وہ وظائف جو بزرگوں کے "مجربات" ہوتے ہیں، اگر وہ مجربات شریعت کی تعلیمات کے خلاف نہ ہوں تو انہیں بطور علاج پڑھنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے، البتہ ان وظائف کو فرض، سنت یا واجب سمجھنا درست نہیں ہے۔
سوال میں ذکر کردہ "وظیفہ حفاظت" بھی ایک مجرب عمل ہے، اور قرآنی آیات اور احادیث میں مذکور دعاؤں پر مشتمل ہے، لہذا اسے پڑھنا مفید ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

حجۃ اللّٰه البالغۃ: (300/2، ط: دار الجیل)
وأما الرقي فحقيقتها التمسك بكلمات لها تحقق في المثل وأثر، والقواعد الملية لا تدفعها ما لم يكن فيها شرك لا سيما إذا كان من القرآن أو السنة أو مما يشبههما من التضرعات إلى الله.

الموسوعۃ الفقھیۃ الکویتیۃ: (123/11، ط: دار السلاسل)
التداوي بالرقى والتمائم:
أجمع الفقهاء على جواز التداوي بالرقى عند اجتماع ثلاثة شروط: أن يكون بكلام الله تعالى أو بأسمائه وصفاته، وباللسان العربي أو بما يعرف معناه من غيره، وأن يعتقد أن الرقية لا تؤثر بذاتها بل بإذن الله تعالى. فعن عوف بن مالك رضي الله عنه قال: كنا نرقي في الجاهلية فقلنا: يا رسول الله كيف ترى في ذلك؟ فقال: اعرضوا علي رقاكم، لا بأس بالرقى ما لم يكن فيه شرك وما لا يعقل معناه لا يؤمن أن يؤدي إلى الشرك فيمنع احتياطا.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2109 Nov 29, 2019
bozorgo / buzorgon ke mujarbat / mujarabat ka hokom / hokum, Ruling on the mujarrabat / experiences of elders

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Beliefs

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.