عنوان: سی سی ٹی وی کیمرا ہونے کے باوجود حفاظتی کتا رکھنے کا حکم(2699-No)

سوال: مفتی صاحب ! السلام علیکم، آج کل ہمارے پاس کیمرے اور الارم سسٹم موجود ہیں تو کیا گھر کی نگرانی کے لئے کتے کو رکھنا جائز ہے؟

جواب: واضح رہے کہ سی سی ٹی وی کیمرا حفاظت کرنے والے کتےکا کلی طور پر متبادل نہیں ہو سکتا ہے، کیونکہ حفاظتی کتا بر وقت حفاظت مثلاً، چوروں اور جانوروں وغیرہ کو بھگانے کے طور پر استعمال ہوتا ہے اور یہ کام سی سی ٹی وی کیمرا نہیں کر سکتا ہے، لہذا سی سی ٹی وی کیمرے کے ہوتے ہوئے بھی ضرورت کی بنا پر حفاظتی کتا رکھنا جائز ہے، بشرطیکہ اسے گھر میں کمروں میں نہ رکھا جائے، بلکہ کتے کے رہنے کی جگہ گھر کے باہر یا صحن میں ایک علیحدہ حصہ میں بنائی جائے۔
واضح رہے کہ یہ حکم حفاظتی کتا رکھنے کے لئے ہے، شوق کے لئے پالتو کتا رکھنے کی کسی صورت میں شریعت میں اجازت نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

مشکاۃ المصابیح: (باب ذکر الکلب)
من اتخذ کلباالاکلب ماشیۃ اوصیداوزرع اتنقص من اجرہ کل یوم قیراط۔

الھندیۃ: (242/4، ط: دارالفکر)
وفی الاجناس لا ینبغی ان یتخذ کلبا الا أن یخاف من اللصوص اوغیرہم وبعدعبارۃ یسیرۃ ویجب ان یعلم بان اقتناء الکلب لاجل الحرس جائز شرعاً وکذٰلک اقتناۂ للاصطیاد مباح وکذٰلک اقتناۂ لحفظ الزرع والماشیۃ جائز و کذافی الذخیرۃ۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1004 Nov 29, 2019
cctv camera hone / honey ke bawajod hifazti kutta / dog rakhne / rakhney ka hokom / hokum, Ruling / Order to keep a security dog despite having a CCTV camera

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Characters & Morals

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.