resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: آن لائن بزنس کیلیے مختلف خدمات (Services) دینا (27003-No)

سوال: میں آن لائن بزنس کے لیے پروڈکٹ اور ایس ای او (SEO) کی سروس مہیا کرتا ہوں، میں خود ایڈز (ads) نہیں بناتا اور نہ ہی ایڈز چلاتا ہوں، لیکن جب میں اپنا کام ڈیلیور کردیتا ہوں تو تقریباًہر کلائینٹ اپنی مارکیٹنگ ایڈز میں میوزک یا دوسری حرام چیزیں استعمال کرتا ہے ۔
میرا کام صرف حلال چیزوں تک محدود ہوتا ہے، میں کسی بھی حرام چیزوں میں حصہ نہیں بنتا اور نہ میں کلائینٹ کو میوزک یا حرام چیزیں استعمال کرنے کا مشورہ دیتا ہوں تو کیا میری آمدنی حلال ہے؟
اگر وہ لوگ میرے کام کو استعمال کرکے حرام ایڈز بناتے ہیں تو کیا قیامت کے دن میں بھی ذمہ دار ہوں جبکہ میں نے نہ ان کو استعمال کرنے کا مشورہ دیا اور نہ ہی میں اس کا حصہ ہوں؟

جواب: پوچھی گئی صورت میں آپ کا اصل کام بذاتِ خود جائز اور حلال ہے جو کہ جائز مقاصد کیلیے بھی استعمال ہوسکتا ہے، اگر آپ خدمات صرف ایسے اداروں کو دیتے ہیں، جن کا بنیادی کاروبار جائز ہو، اس کے بعد کلائنٹ اپنی مرضی سے آپ کے کام کا غلط طریقے سے استعمال کرتا ہے تو اس کا گناہ آپ پر نہیں ہوگا، بشرطیکہ اس میں کوئی اور غیر شرعی معاملہ نہ ہو، اور آپ کی ان کے غلط کاموں میں کوئی معاونت اور اس کی نیت بھی شامل بھی شامل نہ ہو۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (المائدة، الایة: 2)
وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى وَلا تَعَاوَنُوا عَلَى الإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ o

الدر الختار مع الرد: 409/6، ط. رشیدية کوئٹه)
قلت: وأفاد كلامهم أن ما قامت المعصية بعينه يكره بيعه تحريما

وفیه أيضا: (کتاب الحظر والاباحة،فصل فی اللبس، 595/9 ط. رشیدیة کوئٹه)
فاذا ثبت کراھة لبسھا للتختم ثبت کراھة بیعہا وصیغہا لما فیه من الاعانة علی ما لایجوز، وکل ماأدی الی ما لا یجوز لا یجوز

فقه البیوع: (192/1، ط: معارف القرآن)
الاعانة علی المعصیة حرام مطلقا بنص القرآن اعنی قوله تعالی: ولا تعاونوا علی الاثم والعدوان (المائدۃ:2) وقوله تعالی: فلن اکون ظھیرا للمجرمین (القصص:17) ولکن الاعانة حقیقة ھی ما قامت المعصیة بعین فعل المعین، ولا یتحقق الا بنیة الاعانة او التصریح بھا الخ۔

والله تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Employee & Employment