resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: شرعی اوصاف کا حامل مقیم امام نہ ہونے کی صورت میں مسافر کا امام بننا (27023-No)

سوال: مفتی صاحب! بسا اوقات ایسی جگہ تشکیل ہوتی ہے، جہاں امام مقرر نہیں ہوتا یا ہوتا ہے لیکن اس وقت نہیں آیا ہوتا ہے تو ایسی صورت میں بسا اوقات مقامیوں میں سے داڑھی مونڈا، شلوار ٹخنوں سے نیچے رکھنے والا یا ایسا شخص نماز پڑھاتا ہے جس کی قراءت بالکل صحیح نہیں ہوتی ہے جو الفاظوں میں واضح ایسی غلطی کررہا ہوتا ہے تو کیا ایسی صورت میں جماعت میں گیا ہوا مسافر ساتھی جس میں یہ خرابیاں نہ ہوں، وہ پوری نماز (چار رکعت فرض) پڑھا سکتا ہے؟ کیونکہ دو رکعت پڑھانے سے مقامیوں کی نماز میں خلل واقع ہوتا ہے۔ براہ کرم رہنمائی فرمادیں۔

جواب: سوال میں ذکر کردہ صورت میں جماعت کی امامت کا زیادہ حق دار مسجد کا متعیّن امام ہے، اس کی غیر موجودگی میں مقیم شخص امامت کا حق دار ہے، لیکن اگر امام کی غیر موجودگی میں مقیم افراد میں سے واقعتاً کوئی بھی شخص شرعاً امامت کا اہل نہ ہو تو ایسی صورت میں مسافر شخص امامت کرواسکتا ہے۔
ایسی صورت میں مسافر پر شرعاً لازم ہے کہ وہ چار رکعت والی فرض نماز میں قصر کرے، کیونکہ مسافر کے لیے چار رکعت والی نماز پوری پڑھنا کسی بھی صورت جائز نہیں ہے، اگر کبھی مسافر امام دو رکعت کے بجائے چار رکعت پڑھائے اور دوسری رکعت پر بیٹھ جائے تو امام سمیت مسافر مقتدیوں کی نماز کراہت کے ساتھ ادا ہو جائے گی، لیکن مقیم مقتدیوں کی نماز نہیں ہوگی، کیونکہ امام کی آخری دو رکعتیں نفل شمار ہوں گی اور نفل پڑھنے والے کے پیچھے فرض پڑھنے والے کی اقتدا نہیں جائز نہیں ہے۔
مستحب یہ ہے کہ نماز کی ابتدا اور سلام پھیرنے کے بعد اعلان کرے کہ امام مسافر ہے تاکہ مقیم مقتدی اپنی نماز پوری کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار: (557/1، ط: دار الفكر)
(والأحق بالإمامة) تقديما بل نصبا مجمع الأنهر (الأعلم بأحكام الصلاة) فقط صحة وفسادا بشرط اجتنابه للفواحش الظاهرة وحفظه قدر فرض، وقيل واجب، وقيل سنة (ثم الأحسن تلاوة) وتجويدا (للقراءة).... ثم المقيم على المسافر... (و) اعلم أن (صاحب البيت) ومثله إمام المسجد الراتب (أولى بالإمامة من غيره) مطلقا.

الھندیة: (فی صلاۃ المسافر، 139/1، ط: دار الفکر)
ﻓﺈﻥ ﺻﻠﻰ ﺃﺭﺑﻌﺎ ﻭﻗﻌﺪ ﻓﻲ اﻟﺜﺎﻧﻴﺔ ﻗﺪﺭ اﻟﺘﺸﻬﺪ ﺃﺟﺰﺃﺗﻪ ﻭاﻷﺧﺮﻳﺎﻥ ﻧﺎﻓﻠﺔ ﻭﻳﺼﻴﺮ ﻣﺴﻴﺌﺎ ﻟﺘﺄﺧﻴﺮ اﻟﺴﻼﻡ ﻭﺇﻥ ﻟﻢ ﻳﻘﻌﺪ ﻓﻲ اﻟﺜﺎﻧﻴﺔ ﻗﺪﺭﻫﺎ ﺑﻄﻠﺖ، ﻛﺬا ﻓﻲ اﻟﻬﺪاﻳﺔ.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)