سوال:
کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے متعلق کہ زمینی پیداوار میں سے جو عشر کی مقدار نکالی جاتی ہے، وہ اپنی بہن اور عزیز و اقارب میں دیا جاسکتا ہے؟ برائے کرم رہنمائی فرمائیں
جواب: واضح رہے کہ اپنے اصول و فروع کے علاوہ دیگر رشتہ داروں جیسے بہن بھائی وغیرہ اگرمستحق زکوۃ ہوں تو ان کو عشر دے سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار مع رد المحتار: (باب المصرف، 339/2، ط: سعید)
مصرف الزکوۃ والعشر ہو فقیر، ومسکین، وتحتہ في الشامي وہو مصرف أیضا لصدقۃ الفطر والکفارۃ، والنذر وغیر ذالک من الصدقات الواجبۃ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی