سوال:
السلام علیکم، حضرت ! میزان بینک میں اکاونٹ کھولنا کیسا ہے؟
جواب: واضح رہے کہ اسلامی بینکوں میں تمام عقود (Transactions ) کی نگرانی باقاعدہ طور پر مستند مفتی حضرات کررہے ہوتے هیں، اس لیے جن حضرات کو ان مفتی حضرات کی رائے پر اعتماد ہے، ان کے لیے اسلامی بینک سے معاملہ کرنے کی گنجائش ہے۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی