سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! اگر کبھی کسی مجبوری کے تحت عشاء کی نماز رہ جائے، اور فجر کا وقت داخل ہو جائے، تو فجر کی اذان ہوجانے کے بعد عشاء کی فوت شدہ نماز کو پہلے پڑھیں یا پہلے فجر کی نماز پڑھیں؟
جواب: واضح رہے کہ اگر خدانخواستہ کبھی عشاء کی نماز رہ جائے، تو فجر کی اذان کے بعد پہلے عشاء کی نماز پڑھنی چاہیے، اس کے بعد فجر کی نماز پڑھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیہ: (کتاب الصلاۃ، 121/1)
الترتیب بین الفائتۃ والوقتیہ وبین الفوائت مستحق حتی لا یجوز أداء الوقتیۃ قبل قضاء الفائتۃ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی