سوال:
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مسجد جو کہ اللہ تعالی کا گھر ہے، اس کو بند کرنے اور اس میں تالا لگانے کے بارے میں شریعت کیا کہتی ہے؟ کیونکہ بعض مساجد کے اندر لوگ عشاء کی نماز کے بعد تالا لگا دیتے ہیں، کیا یہ صحیح ہے؟
جواب: واضح رہے کہ حفاظت کی خاطر مسجد میں رات کو تالا لگا دینا جائز ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (46/1، ط: دار الفکر)
وکرہ غلق باب المسجد إلا لخوف علیٰ متاعہ بہ یفتی (درمختار) قال في البحر: وإنما کرہ؛ لأنہ یشبہ المنع من الصلوٰہ قال تعالیٰ ومن اظلم ممن منع مساجد اللّٰہ أن یذکر فیھا اسمہ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی