سوال:
مسجد کے اندر کن لوگوں کو رات میں ٹھہرنے اور سونے کی اجازت ہے؟ کیا ہر شخص مسجد میں ٹھہر سکتا ہے یا نہیں؟
جواب: واضح رہے کی مسجد میں ٹھہرنا اور سونا صرف معتکف کے لیے جائز ہے، عام لوگوں کو مسجد میں سونے کی اجازت نہیں، البتہ اگر یہ لوگ بھی اعتکاف کی نیت کرکے مسجد جائیں تو وہاں سو سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیہ: (کتاب الکراھیہ، 321/5)
ویکرہ النوم والأکل فیہ لغیر المعتکف وإذا أراد أن یفعل ذلک ینبغي أن ینوی الاعتکاف فیدخل فیہ ویذکر اﷲ تعالیٰ بقدر مانوی أو یصلي ثم یفعل ماشاء۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی