سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! مسجد کے احاطے میں وضو خانے کے اوپر امام کا گھر بنانا جائز ہے یا نہیں؟ جبکہ وہ اپنے بیوی بچوں کے ساتھ وہاں رہائش پذیر ہو۔
جواب: واضح رہے کہ وضوخانہ مسجد میں شامل نہیں ہوتا ہے، لہذا مسجد کے وضو خانے کے اوپر امام صاحب کا مکان بنانا صحیح ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
البحر الرائق: (مطلب فی احکام المسجد، 547/6)
وحاصلہ أن شرط کونہ مسجدًا أن یکون سلفہ وعلوہ مسجدًا ینقطع حق العبد عنہ لقولہ تعالیٰ: ﴿وَاَنَّ الْمَسَاجِدَ لِلّٰہِ﴾ [الجن: ۱۸)
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی