سوال:
مسجد کی دکان ویڈیو اور تصاویر کا کاروبار کرنے والے شخص کو کرائے پر دینا کیسا ہے؟ کیا اس دکان کا کرایہ مسجد میں خرچ کرنا جائز ہے؟
جواب: واضح رہے کہ مسجد کی دوکان کو ویڈیو اور تصاویر کا کاروبار کرنے والے کو کرائے پر دینا جائز نہیں ہے، اور اس سے حاصل ہونے والا کرایہ بھی جائز نہیں ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار: (باب الاجارۃ الفاسدۃ، 55/6)
لا تصح الاجارہ لعسب التیس وھو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ولا لاجل المعاصی مثل الغناء والنوح و الملاحی۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی