سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! مسجد میں سوال کرنا کیسا ہے؟ اور اگر کوئی سائل مسجد میں مانگے، تو اسے مسجد میں کچھ دینا جائز ہے یا نہیں؟
جواب: واضح رہے کہ مسجد میں سوال کرنا جائز نہیں ہے، اور کسی سائل کو مسجد میں کچھ دینا جائز ہے، مگر چونکہ اس سے مسجد میں مانگنے کی عادت پڑنے کا اندیشہ ہے، اس وجہ سے مسجد سے باہر دینا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
غنیة المستملي: (فصل فی احکام المسجد، ص: 612)
وعلم مما تقدم حرمہ السوال فی المسجد، لانہ کنشدان الضالہ والبیع و نحوہ وکراھہ الاعطاء، لانہ یحمل علی السوال وقیل لا اذا لم یتخط الناس ولم یمر بین یدی المصلی والاول احوط۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی