سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! کیا نماز جنازہ کے لیے مسجد کے لاؤڈ اسپیکر سے اعلان کرنا جائز ہے؟ وہ کسی گم شدہ چیز کا اعلان کرنا جائز ہے؟
جواب: واضح رہے کہ نمازیوں کی اطلاع کے لئے نماز جنازہ کا اعلان کرنا صحیح ہے، لیکن کسی گمشدہ چیز کی تلاش کے لیے اعلان کرناجائز نہیں، حدیث شریف میں اس کی سخت ممانعت آئی ہے، البتہ گمشدہ بچے کا اعلان انسانی جان کی اہمیت کے پیش نظر جائز ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
صحیح مسلم: (باب النہي عن نشد الضالۃ في المسجد، رقم الحدیث: 568، 210/1، ط: بیت الأفکار)
عن أبي ہریرۃ یقول: قال رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم من سمع رجلا ینشد ضالۃ في المسجد فلیقل لاردہا اﷲ علیک، فإن المساجد لم تبن لہذا۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی