سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! مسجد میں نشہ آور چیز لے کے آنا، مثلاً: پان، سگریٹ یا دوسری نشہ آور اشیاء، کیا ان کا مسجد میں لانا صحیح ہے؟
جواب: واضح رہے کہ نجس اور بدبودار چیزوں کا مسجد میں لانا جائز نہیں ہے، اور جو چیز نجس یا بدبودار نہ ہو اس کا لانا جائز ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الاشباہ و النظائر: (232/2)
ویکرہ دخولہ لمن اکل ذا ریح کریھہ ویمنع منہ وکذا کل موذ فیہ۔
غنیة المستملي: (ص: 610)
یجب أن تصان عن إدخال الرائحۃ الکریہۃلقولہ علیہ السلام من أکل الثوم والبصل والکراث فلا یقربن مسجدنا فإن الملائکۃ تتأذی ممایتاذیٰ منہ بنو آدم متفق علیہ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی