سوال:
ہمارے علاقے میں لائٹ بہت جاتی ہے تو گھروں میں موم بتی جلا دی جاتی ہے اور اسی دوران گھر کی خواتین موم بتی کے سامنے نماز پڑھ لیتی ہیں۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ موم بتی سامنے ہوتے ہوئے نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟
جواب: واضح رہے کہ اگر اندھیرا ہونے کی وجہ سے موم بتی جلائی جائے تو اس صورت میں اس کے سامنے نماز پڑھنے کی گنجائش ہے، تاہم بہتر یہ ہے کہ نماز پڑھنے سے پہلے موم بتی کو دائیں یا بائیں رکھ لیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیة: (108/1،ط: دارالفکر)
"ومن توجه في صلاته إلى تنور فيه نار تتوقد أو كانون فيه نار يكره ولو توجه إلى قنديل أو إلى سراج لم يكره. كذا في محيط السرخسي وهو الأصح. كذا في خزانة الفتاوى".
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی