عنوان: حیض بند کرنے کی دوائی کھانا(2766-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! بعض اوقات جن عورتوں کو حیض آتا ہے، وہ حیض کو بند کرنے کے لیے دوائی وغیرہ کھاتی ہیں، کیا اس طرح کرنا جائز ہے؟

جواب: واضح رہے کہ اگر حیض روکنے کی دوائی صحت کے لئے مضر ہو تو اس کا استعمال کرنا جائز نہیں ہے، کیونکہ صحت کی حفاظت کرنا واجب ہے، اور اگر وہ دوائی صحت کے لیے مضر نہ ہو، تو اس کا استعمال کرنا جائز ہے، البتہ بلاضرورت ایسی دوائیاں استعمال کرنا بہتر نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الفقہ علی المذاھب الاربعہ: (کتاب الطھارۃ، 124/1)
لا یجوز للمرأۃ أن تمنع حیضاً أو تستعجل إنزالہ إذا کان یضر صحتہا؛ لأن المحافظۃ علی الصحۃ واجبۃٌ۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1086 Dec 04, 2019
heez band karne / karney ki dawai khana, Using Menstrual cramps medicine

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Medical Treatment

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.