سوال:
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
کیا ہم اپنی بلی کو neutering or spaying (خصی) کرواسکتے ہیں؟
وضاحت:ہماری بلی چھوٹی سی تھی، تب سے ہمارے پاس ہے، اب بڑی ھوگئی ہے اور بہت شور کرنے لگی ہے، اسے پاٹنر کی ضرورت ہے، مگر امریکہ میں زیادہ تر بلے neutered ہیں، جو اداروں کے پاس ہیں، اگر ہم اداروں کو دیتے ہیں تو شاید اسکو مار دیں یا پنجرے میں بند رکھیں، یہ بھی ظلم ہے، باھر نہی نکال سکتے کہ یہاں برف باری کا موسم ہے اور قانون بھی نہی ہے، ہمارے پاس یہی واحد حل ہے۔
جواب: واضح رہے کہ ضرورت یا منفعت کی بناء پر جانوروں کو خصی (Neutering یا spaying ) کرنے کی گنجائش ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (249/5، ط: دار الفکر)
وجاز خصاء البہائم وقیدوہ بالمنفعۃ وہی ارادۃ سمنہا ومنعہا عن العض۔
مجمع الانھر:
ویجوز إخصاء البہائم منفعة للناس، لأن لحم الخصي أطیب
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی