سوال:
مفتی صاحب! ہماری گوشت کی دکان ہے، پورے دن دکان میں بہت مکھیاں ہوتی ہیں جو خون اور گندگی پر بیٹھنے کے بعد ہمارے کپڑوں پر بھی بیٹھ جاتی ہیں، اسی دوران ظہر کی نماز کا وقت ہوجاتا ہے تو ہم اسی کپڑوں میں نماز پڑھنے چلے جاتے ہیں، جبکہ یقیناً ان کپڑوں پر مکھیوں نے بیٹھ بھی کی ہوئی ہوتی ہیں۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا ان کپڑوں میں ہم نماز پڑھ سکتے ہیں؟
جواب: واضح رہے کہ نجاست پر بیٹھنے والی مکھیوں کی بیٹ عموماً اتنی مقدار میں نہیں ہوتی جس سے کپڑے ناپاک ہوجائیں، لہذا کپڑوں کے ناپاک ہونے کی کوئی اور وجہ نہ ہو تو ان کپڑوں میں نماز پڑھنا جائز ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیۃ: (47/1)
ذباب المستراح اذا جلس علی ثوب لایفسدہ الا ان یغلب ویکثر۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی