سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! آج کل قمیص پر لگنے والے بٹنوں میں جاندار کی تصاویر بنی ہوئی آرہی ہیں اور بہت سے لوگ ان بٹنوں کو اپنے کپڑوں میں لگوا بھی رہے ہیں۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ جس قمیص میں جاندار کی تصویر والے بٹن لگے ہوئے ہوں تو کیا اس قمیص کو پہن کر نماز پڑھ سکتے ہیں؟
جواب: واضح رہے کہ اگر بٹن پر موجود تصویر واضح طور پر نظر آرہی ہو تو اس قمیص کو پہن کر نماز پڑھنا مکروہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیہ: (107/1)
و یکرہ أن یصلی و بین یدیہ أو فوق رأسہ أو علی یمینہ أو علی یسارہ أو في ثوبہ تصاویر ۔۔۔ و أشدھا کراھۃ أن تکون أمام المصلی ثم فوق رأسہ ثم یمینہ ثم یسارہ ثم خلفہ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی