سوال:
مفتی صاحب! ہم رائیونڈ اجتماع میں شرکت کے لیے کراچی سے رائیونڈ ٹرین میں سفر کررہے تھے، دورانِ سفر ٹرین کی ایک بوگی میں نماز کے وقت ایک مرتبہ اذان دے دی جاتی تھی اور پھر کر کچھ ساتھی اقامت کہہ کر جماعت کرالیتے تھے اور کچھ بغیر اقامت کہے جماعت کرالیتے تھے۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ ایسی صورت میں کیا ہر جماعت کے لیے اقامت کہنا ضروری ہے؟
جواب: واضح رہے کہ سفر میں بھی ہر جماعت کے لیے اقامت کہنا سنت مؤکدہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
البحر الرائق: (370/1)
والاقامہ مثلہ ای مثل الأذان فی کونہ سنہ الفرائض فقط۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی